اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپنجاب اسمبلی،پیپلز پارٹی کا طاہر القادری کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی،پیپلز پارٹی کا طاہر القادری کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3جنوری۔ 2013ء)پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد لانے کے لئے مسلم لیگ ن کو پیش کش کر دی ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی پی پی کی قرارداد آئی تو حمایت کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

قرارداد لانے کے لئے پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر ذوالفقار گوندل نے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران سے رابطہ کیا ہے جبکہ انہوں نے سپیکر سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی کی اس پیش کش پر مسلم لیگ ن نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی رضامندی کی صورت میں آج ہی قرارداد ایوان میں لانے کا امکان ہے۔ قرارداد میں ڈاکٹر طاہر القادری کے غیر آئینی اور غیر جمہوری مطالبات کی مذمت کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی قرارداد آئی تو حمایت کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں