پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی عہدے کے چھ افسران کو تبدیل کر دیا

پیر 15 جولائی 2019 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی عہدے کے چھ افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔ مذکورہ پولیس افسران کے تبادلوں کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل کئے جانے والے ڈی آئی جیز میں راجہ رفعت مختار، جواد احمد ڈوگر، ڈاکٹر مسعود سلیم، محمد انکسار خان افغان، سہیل چوہدراور مقصود الحسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں محکمہ پولیس کے شعبہ اسٹیبلشمنٹ، شعبہ قانون، شعبہ سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور دیگر شعبوں میں بطور ڈی آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں