وزیراعلیٰ پنجاب کا وادی نیلم کے مقام لیسوا میں سیلابی ریلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 15 جولائی 2019 23:37

لاہور۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر آباد میں وادی نیلم کے مقام لیسوا میں سیلابی ریلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںاورغم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں