پنجاب اسمبلی اجلاس ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہو گئیں، ڈاکٹر طاہر القادری کی جمہو ریت کیخلاف سازشوں پر پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور ،وفاقی حکو مت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ،جمہو ریت کیخلاف سازشوں کی شدید مذمت

جمعرات 3 جنوری 2013 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) جمہو ریت کیخلاف سازشوں اور طاہر القادری کے انتخابی اصلا حات کیلئے لانگ مارچ کیخلاف ایک ہو گئیں ، ڈاکٹر طاہر القادری کی جمہو ریت کیخلاف سازشوں پر پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ،وفاقی حکو مت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا گیا ۔

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پا رلیمانی لیڈر شوکت بسراء نے ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف متفقہ قرارداد لانے کے لئے مسلم لیگ ن کو مسودہ پیش کش کیا جس قرارداد لانے کے لئے پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر ذوالفقار گوندل نے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران سے رابطہ کیا ہے اور سپیکر سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی اس پیش کش پر مسلم لیگ ن نے مشاورت کے لئے وقت مانگا لیا تاہم بعد میں اس پر رضامندی ظاہر کردی جسکے بعد ایوان میں شوکت بسرا ء کی قرارداد متفقہ طور منظور کر لی گئی قرارکے مسودے میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جمہو ریت کیخلاف سازشوں اور ملک پر غیر جمہو ری قوتوں کو مسلط کر نے کی شدید مذمت کر تا ہے اور وفاقی حکو مت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے جائے ۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم جمہو ریت کیخلاف سازشوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں