اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستان کے18کروڑ عوام میرے ساتھ ہیں صرف قوم کو لوٹنے والوں کو ”فکر “ ..

پاکستان کے18کروڑ عوام میرے ساتھ ہیں صرف قوم کو لوٹنے والوں کو ”فکر “ پڑ چکی ہے، جمہو ریت اور ملکی بقا کی جنگ لڑ رہاہوں ،ملکی اور عوامی مفادات کیلئے ایک نہیں100لانگ مارچ بھی کر نے کو تیا ر ہوں ،پاکستان کے18کروڑ عوام میرے ساتھ ہیں صرف قوم کو لوٹنے والوں کو ”فکر “ پڑ چکی ہے ،مفا پرست حکمران چیخنے کی بجائے انتخابی اصلاحا ت کر یں اور ملک میں آئین پر مکمل عمل کیا جا ئے ورنہ لانگ مارچ کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہو جائے ،جو خود فوجی آمروں سے معاہدے کر کے ملک سے بھاگے وہ کس منہ سے ہمارے ایجنڈے اور مشن پر تنقید کرتے ہیں ،میری زندگی کا مقصد صرف اس ملک میں آئین ،قانون اور عوام کی حکمرانی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہوں ، میرے پاس کینیڈا کی شہریت ہونا کوئی جرم نہیں،تحر یک منہاج القر آن کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انٹرویو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء)تحر یک منہاج القر آن کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جمہو ریت اور ملکی بقا کی جنگ لڑ رہاہوں ،ملکی اور عوامی مفادات کیلئے ایک نہیں100لانگ مارچ بھی کر نے کو تیا ر ہوں ،پاکستان کے18کروڑ عوام میرے ساتھ ہیں صرف قوم کو لوٹنے والوں کو ”فکر “ پڑ چکی ہے ،مفا پرست حکمران چیخنے کی بجائے انتخابی اصلاحا ت کر یں اور ملک میں آئین پر مکمل عمل کیا جا ئے ورنہ لانگ مارچ کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہو جائے ،جو خود فوجی آمروں سے معاہدے کر کے ملک سے بھاگے وہ کس منہ سے ہمارے ایجنڈے اور مشن پر تنقید کرتے ہیں ،میری زندگی کا مقصد صرف اس ملک میں آئین ،قانون اور عوام کی حکمرانی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہوں ، آئین کے تحت میرے پاس کینیڈا کی شہریت ہونا کوئی جرم نہیں ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی انتخابی اصلا حات کی بجائے ”چور مچائے شور“ کی پا لیسی پر چل پڑی ہے۔

(خبر جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں آئین اور قانون کے مطابق ملک میں ا نتخابی اصلا حات کی جنگ لڑ رہاہوں اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف منفی پر وپیگنڈے سے اپنے عزائم میں کا میاب ہو جا ئیگا تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا جان ومال سب کچھ پاکستان کیلئے ہے اور میں نے ملک وقوم کے مفاد میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا بلکہ ہم ہر صورت اپنی منزل حاصل کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت دوہری شہریت والا صرف الیکشن نہیں لڑ سکتا وہ کسی بھی پارٹی کا سربراہ ہو سکتا ہے اس لئے میرے پاس دوہری شہریت کا ہونا کوئی جرم نہیں۔ میرے پاس کینیڈا کی شہریت ہے لیکن میں صرف اور صرف پاکستان کا وفادار ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اصول اور حق کی بات کی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں