وفاقی حکومت طاہر القادری کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی ، ڈاکٹر طاہر القادری کے ماورائے آئین طریقہ کار کے باوجود حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں ، اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دن رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی فراہم کرے گی ، انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ،سید صمصام علی بخاری کی داتا دربار لاہور میں میڈیا سے بات چیت

جمعرات 3 جنوری 2013 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ،سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی اگرچہ ڈاکٹر طاہر القادری آئین پاکستان کے ڈاکٹر ہیں مگر انکا طریقہ کار غیر آیئنی ہے، وفاقی حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں اور اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دنوں تک رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی مگر انکو بھی اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی دارلحکومت میں آجکل درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے۔

وہ جمعرات کو داتا دربار لاہور میں عرس میں شرکت مزار پر چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرے گی اگرچہ ڈاکٹر طاہر القادری آئین پاکستان کے ڈاکٹر ہیں مگر انکا طریقہ کار غیر آیئنی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی احتجاج سے خائف نہیں اور اگر میرے بھائی اسلام آباد میں کچھ دنوں تک رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو حکومت انکو کھانا اور سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی مگر انکو بھی اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وفاقی حکومت میں آجکل درجہ حرارت بہت کم ہے کسی کو سردی نہ لگ جائے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم کا ڈاکٹر طاہر القادری سے الحاق سے انکی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ الیکشن سر پر ہیں اور آگے الیکشن ہر کسی نے اپنے زور پر لڑنے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ انکی حکومت پہلے بھی سینکڑوں مشکلات کاکامیابی سے سامنا کر چکی اور آخر کار سب جان جائیں گے کہ کون جمہوریت کو بچاتا رہا اور کون اسکو پٹڑی سے اتارنے کے لئے کوشاں رہا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا خدا نخواستہ اگر اس روز کوئی ناگہانی واقعہ ہو تو اس کا زمہ دار کون ہو گا اور ایسا واقعہ جمہوریت کے لئے خطرہ اور الیکشن میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نظر صرف لاہور تک محدود رہی اور پنجاب کے دیگر ۳۴ اضلاع نظر نہ آئے، ایک سڑک کی تعمیر نے لاہور کو دولخت کر دیا اور عوام کے پیسوں سے ذاتی مفاد کے لئے لیپ ٹاپ کی سکیم ایک اور مزاق ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے اور آگے بھی تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے وہ وسیع تر متفقہ رائے سے کیئر ٹیکر سیٹ اپ کو لے آئیں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے اس موقع پر بشیر احمد بلور کی بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں