اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںلاہورریجن میں پانچویں روز بھی سی این جی گیس فراہم نہ کرنیکا اعلان

لاہورریجن میں پانچویں روز بھی سی این جی گیس فراہم نہ کرنیکا اعلان

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3جنوری۔ 2013ء)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہورریجن میں کل پانچویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت 11 سو ملین کیوبک فٹ سے بڑھ گئی ہے اس لئے سی این جی کو گیس دینا مشکل ہے، گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں، پہلے انہیں گیس ملے گی چاہے سی این جی اسٹیشنز مکمل بند ہی بند کیوں نہ کرنے پڑیں۔لاہورریجن میں گیارہ دنوں کے دوران صارفین کو صرف ایک روز کم پریشر کیساتھ سی این جی مل سکی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں