حکومت آئینی مدت پوری کریگی ،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، ڈنڈے کے زور پراپنی بات منوانے کا طریقہ کسی صورت درست نہیں، آئین اور قانون کی بات کرنیوالوں نے شاید آئین مکمل طور پرنہیں پڑھا، ملک میں سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہو رہا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کی ذمہ داری صرف پیپلز پارٹی نہیں تمام سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے ،پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کاٹی وی انٹرویو

جمعرات 3 جنوری 2013 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ڈی ریل اور انتخابات میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں، حکومت آئینی مدت پوری کریگی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، ڈنڈے کے زور پراپنی بات منوانے کا طریقہ کسی بھی صورت درست نہیں، آئین اور قانون کی بات کرنیوالوں نے شاید آئین کو مکمل طور پرنہیں پڑھا، ملک میں سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہی ہو رہا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کی ذمہ داری صرف پیپلز پارٹی نہیں تمام سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے سب کو ملکر جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہئے۔

جمعرات کواپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ اور الٹی میٹم کی باتیں ہو رہی ہیں اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید وہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گے تو مجھے ایسا کسی بھی صورت ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کے مطابق پارلیمنٹ کام کر رہی ہے اورعدلیہ سمیت تمام ادارے موجود ہیں اس لئے یہ کہنا کہ حکومت غیر آئینی ہے کسی بھی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی کا اختیار صرف اور صرف عوام کے پاس ہے اور اگر کوئی خود کو مقبول سمجھتا ہے تو وہ انتخاب لڑ کر پارلیمنٹ میں آئے اور اپنی مرضی کی اصلاحات کر لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں