اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو وکلاء جمہوریت، آئین ..

ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو وکلاء جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ کر ینگے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اسرار الحق کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اسرار الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو وکلاء جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ملک میں آزاد اور خود مختار عدلیہ موجود ہے کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، جمہوریت کی مضبوطی اور بروقت انتخابات ملکی مفادات کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔

(خبر جاری ہے)

جمعرا ت کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسرار الحق نے کہا کہ وکلاء بھی ملک میں بدلتے ہوئے سیاسی معاملات کوانتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ہم بھی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ تبدیلی صرف اور صرف عوام کے ووٹوں سے آنی چاہئے، تبدیلی کیلئے کسی اور طریقے کی حمایت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء جمہوریت، آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں