ہٹ دھرم ینگ ڈاکٹرز آج بھی کام پر نہ آئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 4 جنوری 2013 12:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4جنوری2013ء) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مریض تیسرے دن بھی بے یارو مددگارہیں۔ایڈہاک ڈاکٹروں کوینگ ڈاکٹروں کوڈیوٹیاں سونپ دی گئیں۔گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹروں نے لاہو ر سمیت پنجاب بھر میں تیسرے روزبھی احتجاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث ان ڈور،آوٴٹ ڈور اورآپریشن تھیٹربند آج بھی بند ہیں۔

تاہم ایمرجنسی میں مریضون کے علاج معالجے کاسلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگرتمام انتظامی ڈاکٹروں کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کردی ہیں، اورہدایت کی ہے کہ ینگ ڈاکٹروں کی جگہ پرایڈہاک اورکنٹریکٹ پربھرتی کئے گئے ڈاکٹروں کوذمہ داریاں سونپی جائیں اورکسی صورت بھی ایمرجنسی سروس معطل نہ ہونے پائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں