توانائی بحران میں شدت،شہروں میں 12،دیہات میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ

جمعہ 4 جنوری 2013 12:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4جنوری2013ء)آبی ذخائر سے پانی کا اخراج نہ ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا شہری علاقوں میں بھی کم ازکم بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہونے لگی۔ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لو ڈشیڈنگ کا شیڈول دینے میں ناکام ہو گئیں۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بھل صفائی کی وجہ سے نہروں کے لئے بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہیں کیا جا رہا جس سے پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگاواٹ کی بجائے صرف سات سو میگاواٹ تک رہ گئی ہے اور تمام تر انحصار آئی پی پیز اور تھرمل توانائی پر کیا جا رہا ہے جو صرف چھ ہزار نو سو میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قلت پانچ ہزار چھ سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے شہری علاقوں میں بھی کم ازکم بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں کسی بھی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل کرانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں