اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںبلوچستان کا مسئلہ پورے پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے،بلوچستان کی محرومیوں ..

بلوچستان کا مسئلہ پورے پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے،بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے قومی پالیسی بنانا ہوگی،پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے دوران 11 ارب روپے اپنے بلوچ بھائیوں کو دئیے ،پنجاب کے تعلیمی ادروں میں بلوچ طلباوطالبات کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا استقبالیہ سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4جنوری2013ء )وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ پورے پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے، بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے قومی اتفاق رائے سے پالیسی بنانا ہوگی،پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے دوران 11 ارب روپے اپنے بلوچ بھائیوں کو دئیے ،پنجاب کے تعلیمی ادروں میں بلوچ طلباوطالبات کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔

وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ،دانشوروں مذہبی رہنماوٴں اور صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ استقبالیہ میں سینیٹر سردار ذوالفقار خان کھوسہ ، خواجہ سعد رفیق، عبدالقادر بلوچ، حافظ حسین احمد ،ڈاکٹر جہانزیب جمال ،طارق عظیم ، الطاف حسن قریشی ، عطاء الحق قاسمی ، اور دیگر نے شرکت کی۔

(خبر جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ پورے پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے۔

مذاکرات کے ذریعے بلوچ قوم کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے دوران 11 ارب روپے اپنے بلوچ بھائیوں کو دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادروں میں بلوچ طلباوطالبات کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔بلوچ وفد کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بلوچ طلبا کیلئے جو کیا وہ بلوچستان کے حکمران بھی نہ کر سکے۔امید ہے مسلم لیگ ن بلوچستان کا مسئلہ حقیقی طور پر حل کرنے کے اقدامات کرے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں