محکمہ صحت پنجاب کا ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ‘ غیرحاضر ہڑتالی ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری‘ 24گھنٹوں میں ہڑتالی ڈاکٹروں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت

جمعہ 4 جنوری 2013 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4جنوری2013ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں غیرحاضر ہڑتالی ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ محکمہ صحت نے 24گھنٹوں میں ہڑتالی ڈاکٹروں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو یہاں محکمہ صحت پنجاب جاری شدہ ایک بیان کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ایمرجنسی سروسز ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں غیرحاضر ہڑتالی ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں غیرحاضر ہڑتالی ڈاکٹروں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی فہرستیں 24 گھنٹوں کے اندر مرتب کرنے کی ہدایت دیدی۔ محکمہ صحت نے کہا کہ طبی سروسز کی فراہمی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انڈور اور آؤٹ ڈور سروسز کی بحالی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ قبل ازیں گوجرانوالہ میں ہسپتال کے ایم ایس پر تشدد کرنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور سروسز بند کردی تھی۔ آؤٹ ڈور سروسز بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں