ایک مدت کے بعد دوستی بس مکمل‘ 42 کرکٹ دیوانوں کو لے کر بھارت روانہ

جمعہ 4 جنوری 2013 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4جنوری2013ء) لاہور سے دوستی بس کرکٹ کے دیوانوں کو لیکر بھارت روانہ ہو گئی ،شائقین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔لاہور سے بھارت جانیوالی دوستی بس ایک مدت کے بعد آج مکمل 42 سواریاں لیکرواہگہ کے راستے بھارت چلی گئی۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین کاکہناتھاکہ انہیں بھارت دیکھنے کاشوق تھااب وہ بھارت کی سیربھی کریں گے اورمیچ بھی دیکھیں گے۔دوستی بس کے ذریعے بھارت جانیوالے مسافروں کاکہناتھاکہ وہ 6 جنوری کونئی دہلی میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کاحوصلہ بھی بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں