نیب نے شہبازشریف خاندان کے اثاثہ جات عارضی طور پر منجمد ،

کسی اور کو منتقل نہ کرنے کیلئے مختلف اداروں کے سربراہان کو خطوط لکھ دیئے جائیداوں کو خریدنے کی منی ٹریل جمع کرانے تک تمام مذکورہ اثاثے منجمد رہیں گے اور ان کی منتقلی نہیں ہو سکے گی‘ ذرائع

بدھ 17 جولائی 2019 23:29

نیب نے شہبازشریف خاندان کے اثاثہ جات عارضی طور پر منجمد ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کے خاندان کے اثاثہ جات عارضی طور پر منجمد اور کسی اور کو منتقل نہ کرنے کیلئے مختلف اداروں کے سربراہان کو خطوط لکھ دیئے ۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور ان کا خاندان اپنے خلاف کیسز میں جائیداد اور ذرائع آمدن سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کرسکا۔

جب تک ان جائیداوں کو خریدنے کی منی ٹریل جمع نہیں کروائی جاتی تب تک تمام مذکورہ اثاثے منجمد رہیں گے اور ان کی منتقلی نہیں ہو سکے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے ڈی سی گلیات، ڈی سی ہری پور،ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، چیئرمین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور دیگر اداروںکو خطوط ارسال کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن جائیدادوں کی عارضی طو رپر پابند ی عائد کی گئی ہے ان میں ڈیفنس فیز فائیو بلاک اے میںپلاٹ نمبر 8/7اور8/8،کے بلاک جوہر ٹائون پلا ٹ نمبر 61تا65،68تا 71،شریف ڈیری ،مدینہ ٹریڈنگ ، رمضان انرجی ،ڈونگا گلی میں 9کنال ایک مرلے کا گھر،ایل ای ایف 5100، ایل ای بی 1957نمبر کی لینڈ کروزرز، ماڈل ٹائون ایچ بلاک میں پلاٹ نمبر 96اور 87 ،جوڈل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نمبر 48تا51اور دیگر شامل ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع ہری پور میں تین جائیدادوں کو بھی عارضی طور پر منجمد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو خط لکھا گیاہے۔بتایاگیا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی کو شہباز شریف خاندان کی14کمپنیوں کے اثاث جات عارضی طور پر منجمد اورمنتقل نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں