نیب کو شہباز شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم آفتاب محمود سے جیل میں تفتیش کی اجازت

بدھ 17 جولائی 2019 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے شہباز شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم آفتاب محمود سے جیل میں تفتیش کے لیے درخواست احتساب عدالت میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دیدی ۔نیب کے مطابق آفتاب محمود نے شریف فیملی کو لاکھوں ڈالر بیرون ملک سے منتقل کیے ۔غیر ملکی جریدے کے ہوشربا انکشافات کے بعد ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے۔ملزم افتاب محمود اسی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے ۔آفتاب محمود برطانیہ میں عثمان انٹرنیشنل منی ایکسچینج کے ذریعے رقوم پاکستان منتقل کرتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں