لوگ رشوت دینے کے لیے تیار ہیں مگر ٹیکس دینے کے لیے نہیں
اب تک جتنا ٹیکس اکٹھا کیا اس کا آدھا توسود میں چلا گیا، وزیر اعظم عمران خان
سجاد قادر جمعرات 18 جولائی 2019 06:19
(جاری ہے)
عمران خان نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے سود پر ٹیکس کا پیسا چلا جائے تو ملک نہیں چل پاتا، 70 فی صد ٹیکس صرف 300 کمپنیاں دیتی ہیں، پاکستان کو جس طرح چلایا جا رہا تھا اب ویسے نہیں چلے گا۔
انھوں نے کہا کہ آپ آج کا دن یاد رکھیں گے کہ ہم نے خود کو کس طرح بدلا، ہم نے کوشش کی ہے کہ سب ٹیکس نیٹ میں آ جائیں، لیکن ڈیمانڈ آ رہی ہے کہ ہم سے پیسے لے لیں اور ٹیکس نیٹ میں نہ ڈالیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے خصوصی ایپلی کیشن تیار کریں گے۔ اس سلسلے میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے خود کہا ایف بی آر میں 700 ارب کی چوری ہوتی ہے، 22 کروڑ میں سے صرف 15 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، یہ سب تھوڑا ٹیکس بھی دیں تو قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کریک ڈائون کر رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کے لیے جنرل باجوہ سے بھی بات کی ہے، افغانستان سے اسمگلنگ ہو رہی ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر بھی افغانستان سے بات کر رہے ہیں، اسمگلنگ کو نہ روکا تو یہ انڈسٹری آگے نہیں بڑھ سکتی۔انھوں نے کہا کہ چھوٹی انڈسٹریز کو فروغ دینے کے لیے گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کا گولڈن ٹرائی اینگل بنا رہے ہیں، قوم کی ریڑھ کی ہڈی درمیانی اور چھوٹی انڈسٹریاں ہوتی ہیں، لیکن یہاں پیسے والا صنعت کار تو پیسے دے کر اپنا کام نکلوا لیتا ہے، چھوٹے کاروبار کرنے والے جگہ جگہ رشوت دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ لہٰذاہم اس کلچر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بھی بڑھائیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری