بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے،قوم کو مبارکباد دیتا ہوں‘عثمان بزدار

جمعرات 18 جولائی 2019 19:38

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے،قوم کو مبارکباد دیتا ہوں‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔ سچ جیت گیا، جھوٹ ہار گیا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سچ کی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ شکست کھا گیا اور بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوش کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔ کیا اب بھی انڈیا ہٹ دھرمی کی روش پر گامزن رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں