حکومت پنجاب خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے ماڈل کو پیش نظر رکھے،

صنعتی قرضوں کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے وزیرِ اعظم عمران خان کی پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ کے دوران ہدایت

جمعرات 18 جولائی 2019 19:40

حکومت پنجاب خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے ماڈل کو پیش نظر رکھے،
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے ماڈل کو بپیش نظر رکھے، صنعتی قرضوں کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ کے دوران کی۔

سیکرٹری انڈسٹریز نے انڈسٹریلائزنگ پنجاب کے موضوع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو روزگار کی فراہمی، کاروبار میں آسانی، ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ، سود سے پاک قرضے، خواتین کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی شرح میں نمایاں اضافہ، کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کے اجراء اور اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کا ماڈل نہایت کامیاب رہا، حکومت پنجاب اس ماڈل کو بھی ضرور پیش نظر رکھے۔ اجلاس میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرصنعت میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت،چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی اجلاس میں موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں