کم لاگت گھروں کی تعمیر کا رورل ہائوسنگ پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کیاجائے،

ضلع کے منتخب گائوں میں بے گھر افراد کو 50مکان آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے،صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید

جمعرات 18 جولائی 2019 19:47

کم لاگت گھروں کی تعمیر کا رورل ہائوسنگ پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کیاجائے،
لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے ہدایت کی ہے کہ دیہات میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے رورل ہائوسنگ پائلٹ پراجیکٹ جلدازجلد شروع کیاجائے،وہ پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری ہائوسنگ نسیم صادق، ڈی جی پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی لیاقت چٹھہ، چیئرمین ٹاسک فورس یعقوب اظہار ، جنرل سیکرٹری عاطف ایوب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، میاں محمود الرشید نے کہاکہ رورل ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت ہر ضلع کے منتخب گائوں میں بے گھر افراد کو 50مکان انتہائی آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے، میاں محمودالرشید نے ہائوسنگ ٹاسک فورس کو ہدایت کی کہ نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے ضمن میں قابل عمل فنانشل ماڈل تیار کیا جائے،انہوں نے کہاکہ صوبے میں نئے شہرآباد کرنے کے حوالے سے نیو سٹیز کمیٹی اپنی رپورٹ جلدازجلد پیش کرے کیونکہ بڑے شہروں پر آبادی اور ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے نئے شہروں کا قیام ضروری ہے،سیکرٹری ہائوسنگ نسیم صادق نے اجلاس کے شرکاء کو نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت مناسب جگہوں کے انتخاب اور اس حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے دوران مختلف مقامات پر کم لاگت گھروں کے ماڈلز، تعمیراتی اخراجات ، طرزتعمیر، میٹریل، مختلف اداروں کے تعمیراتی قواعد،بنک فنانسنگ اور دیگر امور کے متعلق بھی تفصیلی غور و خوض کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں