عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادوکیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے پر پوری قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 18 جولائی 2019 20:45

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادوکیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے پر پوری قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے پر پوری قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی فوجی عدالت کے فیصلے کو درست تسلیم کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی حدود میں بھارت کی جانب سے بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی تصدیق ہونا بھی پاکستان کی فتح ہے۔بھارت کی کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کی گئی اپیل پر عالمی عدالت انصاف نے بھارتی موقف کو مسترد کیا اورپاکستان کا موقف درست تسلیم کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادوبھارتی جاسوس ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔لیکن کسی بھی جارحیت، جاسوسی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا عزم اور حوصلہ بھی رکھتا ہے۔قرارداد کے متن میں پاکستان کی فوجی عدالتوں اور عالمی عدالت میں کیس کی پیروی کرنے والی پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں