پنجاب کابینہ میں ردو بدل ،5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل

صمصام بخاری ،محمد اجمل چیمہ سے قلمدان واپس لے کر نئی وزارتیں سونپ دی گئیں

جمعہ 19 جولائی 2019 18:00

پنجاب کابینہ میں ردو بدل ،5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل کر دیئے،صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات وثقافت اور محمد اجمل چیمہ سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے قلمدان واپس لے کر نئی وزارتیں سونپ دی گئیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید صمصام بخاری سے محکمہ اطلاعات وثقافت کا کا قلمدان واپس لے کر انہیں محکمہ کنسولیڈیشن دیا گیا ہے جبکہ وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال محکمہ اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون راجہ بشارت سے بلدیات کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں سوشل ویلفیئراور بیت المال کے محکمے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کااضافی قلمدان واپس لے کر صوبائی وزیر کھیل وا امور نوجوانان محمد تیمور خان کو اضافی چارج سونپ دیاگیا جبکہ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لیکر انہیں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کردیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ بلدیات ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، جنگلات اوروائلڈ لائف و فشریز کا چارج وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پرپنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں