وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق
ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا،ٹرمپ کے ساتھ قادیانی مبلغ کی ملاقات حادثاتی نہیں اس کے پیچھے پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے، امیر جماعت اسلامی
جمعہ 19 جولائی 2019 23:42
(جاری ہے)
حکمران تعلیم ،صحت اور ریسرچ کے ادارے بنانے کی بجائے سینما گھر بنانے کیلئے فکر مند ہیں ۔
ایوان میں موجود اپوزیشن ہی نہیں حکمرانوں کو عوام بھی سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں۔موجودہ حکومت میں مشرف اور سابقہ حکومتوں کے لوگ ہیں ۔حکومت اسٹیٹس کو ،ختم کرنے کی بجائے اس کے تحفظ میں لگی ہوئی ہے ۔حکومت کو لانے اور سپورٹ کرنے والے سب پریشان ہیںاور اب ان کی توقعات اور امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں۔حکومت ایک سال گزرنے کے باجوداپنے قدموں پر چلنے کو تیار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے راولپنڈی میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی مارچ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،جے آئی یوتھ کے صدر زبیر گوندل اور شمس الرحمن سواتی ،راجہ جواد ،سید عارف شیرازی ،عتیق عباسی ،نصراللہ رندھاوا نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ جھوٹے لوگوں کی حکومت ہے جو عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ۔وزیر اعظم کہتے تھے کہ جب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ حکمران چور ہے ۔آج عوام ٹیکسوں کے کوہ ہمالیہ اور مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے دب چکے ہیں ۔حکومت ڈنڈھورا پیٹتی ہے کہ عوام ٹیکس چور ہیں ،عوام نہیں حکمران چور ہیں جو عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی ظالم جاگیر دار یا کرپٹ سرمایہ دار کا نہیں ،یہ 22کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کا ملک ہے ،جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار تو ملک کو لوٹ کر باہر بھاگ جاتے ہیں مگر ہمار اتو جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔پاکستان ہمارے لئے ماں کی گود اور جنت ہے ۔اس لئے پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائے گی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے شام پانچ بجے کے بعد قبرستانوں میں داخلے پر پابندی لگادی ہے ،حکمران کہتے ہیں کہ جس نے بھی اپنا مردہ دفن کرنا ہے وہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرلے ۔خیبر پختونخواہ حکومت اسمبلی میںبل لائی ہے کہ اٹھارہ سال سے ایک دن بھی کم عمر والا نوجوان شادی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے دینی جذبات سے کھیل رہی ہے ،یہ کھیل حکمرانوں کو بہت مہنگا پڑے گا ۔پاکستان کے عوام مہنگائی ،بے روز گاری اور غربت تو برداشت کرسکتے ہیں مگر بے دینی مسلط کرنے کی کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا کہ لاڑکانہ اورجاتی عمرہ کے حکمرانوں کے بعد عوام نے بنی گالا کو بھی آزمالیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ۔ عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ گئے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے کامیاب عوامی مارچ نے عوام کے اندر ایک اعتماد پیدا کردیا ہے ،عوام آخری دھرنا اسلام آباد میںاقتدار کے ایوانوں کے سامنے دیں گے اور نااہل حکمرانوں کو گھر بجھوا کر مہنگائی ،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنے خطاب میںکہا کہ خطہ پوٹھوہار کے عوام بے لاگ احتساب چاہتے ہیں ۔عمران خان نے کہا تھا کہ میں بیٹنگ آرڈر بدل دونگا مگر ٹرین کے درجنوں حادثات کے باوجود انہوں نے نام نہاد فرزند پاکستان وزیر ریلوے کو تو بدلا نہیں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس