مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘

شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان

جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘
لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماغلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ شریف فیملی کواپنا خوفناک انجام نظر آرہاہے اس لیے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ،مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، ملکی دولت لوٹنے والے اپنی کرپشن چھپانے اور قانون کے شکنجے سے بچنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ، مریم صفدرخاندان کی کرپشن بچانے کیلئے جھو ٹ کا سہارا لے رہی ہیں مگر ان کا ہر جھو ٹ پکڑا جا تا ہے‘(ن) لیگ کی جانب سے تمام کوششوں کا ایجنڈا صر ف اور صرف کر پشن کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ملک سے لو ٹی گئی دو لت کا حسا ب کتا ب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں