صمصام بخاری سے وزارت لینے کی وجہ سامنے آ گئی

مییں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی۔ صمصام بخاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 10:59

صمصام بخاری سے وزارت لینے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کو پنجاب کی وزارت اطلاعات سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کہ صمصام بخاری کا کہنا تھا میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہاں بھیجیں گے میں کام کروں گا۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا ثابت ہونے تک کسی کو چور یا ڈاکو نہیں کہہ سکتا۔۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل کر دیئے تھے۔ صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات وثقافت اور محمد اجمل چیمہ سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے قلمدان واپس لے کر نئی وزارتیں سونپ دی گئیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سید صمصام بخاری سے محکمہ اطلاعات وثقافت کا کا قلمدان واپس لے کر انہیں محکمہ کنسولیڈیشن دیا گیا ہے جبکہ وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال محکمہ اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

وزیر قانون راجہ بشارت سے بلدیات کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں سوشل ویلفیئراور بیت المال کے محکمے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کااضافی قلمدان واپس لے کر صوبائی وزیر کھیل وا امور نوجوانان محمد تیمور خان کو اضافی چارج سونپ دیاگیا جبکہ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لیکر انہیں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کردیاگیا ۔بتایا گیا ہے کہ بلدیات ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، جنگلات اوروائلڈ لائف و فشریز کا چارج وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پرپنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں