لوٹ مار کا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا‘سردارعثمان بزدار

پہلی بار کرپشن پر بڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پر بڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔ لوٹ مار کا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔

(جاری ہے)

بدعنوان عناصر نے ملک وقوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے۔ ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں