میانوالی ایکسپریس کے آغاز سے علاقے کے لوگوں کو آسان سفر کی سہولت میسر آئے گی‘مومنہ وحید

ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرینگے ، بے نامی جائیدادیں ضبط ہونا شروع ہو گئی ‘چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مقصد عام لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، اس سلسلے میں ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں، میانوالی ایکسپریس کے آغاز سے علاقے کے لوگوں کو آسان سفر کی سہولت میسر آئے گی، ایم ایل ون منصوبے سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب آئے گا۔

اپنے ایک بیان انہوںنے کہاکہ ملک کو لوٹنے والوں کے احتساب کا وعدہ پورا کریں گے، بے نامی جائیدادیں ضبط ہونا شروع ہو گئی ہیں، قوم کا لوٹا گیا پیسہ وصول کر کے غریبوں کی فلاح کے احساس پروگرام پر خرچ کیا جائے گا جب ہماری حکومت آئی تو اس وقت بہت مشکلات درپیش تھیں۔انہوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی جانب سے دس سالوں میں لئے گئے قرضوں پر سود کی واپسی کے لئے ہمیں قرضے لینے پڑ رہے ہیں تاہم اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، وسائل بڑھیں گے تو عام آدمی کو صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ بہت اہم ہے، اس سلسلے میں چین کے ساتھ کے ایم او یو کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سے لاہور کا سفر آٹھ گھنٹے کا ہو گا جس سے لوگوں کو آسانی ہو گی، اس سے سڑکوں پر لوڈ کم ہو گا جبکہ پاکستان میں سفر اور کارگو کے شعبے میں انقلاب آ ئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں