دوسروں کو چور کہنے سے نہ تو روٹی اور نان کی قیمت بدلے گی اور نہ ہی بند صنعت چلے گی ‘طلال چوہدری

قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو جہانگیر ترین اور علیمہ باجی منی لانڈرنگ جرم میں جیل میں ہوتے ‘رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:32

دوسروں کو چور کہنے سے نہ تو روٹی اور نان کی قیمت بدلے گی اور نہ ہی بند صنعت چلے گی ‘طلال چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی ابھی تو اجلاس شروع نہیں ہوا اور آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،فردوس باجی قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو آپ حکومتی ترجمان نہ ہوتیں ،دوسروں کو چور کہنے اور جھوٹوں سے روٹی اور نان کی قیمت نہیں بدلے گی ۔

طلال چودھری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی دوسروں کو چور کہنے سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا ۔دوسروں کو گالی دینے سے مہنگائی کی شرح فیصد سے کم اور ترقی کی شرح چھ فیصد نہیں ہو گی اور دوسروں کو ڈاکو کہنے سے ملک کی بند صنعت نہیں چلے گی ۔انہوںنے کہاکہ قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو بے گناہ نواز شریف آج جیل میں نہ ہوتا ،ملک دشمن مافیا عمران نیازی کی شکل میں عوام کو گمراہ کر رہا ہے ،اگر مسلم لیگ (ن )اور مشترکہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اجلاس کا ڈر نہ ہوتا تو آپ کا ٹویٹ نہ آتا ، آپ سے وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی شہزاد اکبر نے ریکوری کروا لی ہے ۔

(جاری ہے)

قانون اگر مافیا کے چنگل سے باہر ہوتا تو جہانگیر ترین اور علیمہ باجی منی لانڈرنگ جرم میں جیل میں ہوتے ۔فردوس باجی قانون اگر مافیا کے چنگل سے آزاد ہوتا تو پشاور کے ایک کھرب کے کھڈے کھودنے والے جیلوں میں ہوتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں