نئے پاکستان میں وزیر اعظم سے ہر وزیر اور مشیر تک مہرے اور کٹھ پتلی ہیں‘عظمی بخاری

چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی ہر صورت یقینی ہے،سنجرانی صاحب خود ہی عہدہ چھوڑ دیں عزت بچ جائے گی

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:32

نئے پاکستان میں وزیر اعظم سے ہر وزیر اور مشیر تک مہرے اور کٹھ پتلی ہیں‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مہرے اورکٹھ پتلیوں کے بھل پر کھڑی حکومتی عمارت ایمپائرکے ایک اشارے سے گر سکتی ہے،وفاق اور پنجاب میں آدھے سے زائد وزیر اورمشیر نیب زدہ اور مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی اپوزیشن جب بھی اکٹھی ہوتی ہے سب سے زیادہ مروڑ آپ کو کیوں اٹھتے ہیں۔

دھرنے کیلئے کنٹینر فراہم کرنے والے سیاسی لوگوں کے مل بیٹھنے سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں،جعلی حکومت کیلئے مریم نواز اور فضل الرحمن خوف کی علامت بن چکے ہیں،اب چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی تو ہر صورت یقینی ہے،سنجرانی صاحب خود ہی عہدہ چھوڑ دیں عزت بچ جائے گی۔نئے پاکستان میں وزیر اعظم سے ہر وزیر اور مشیر تک مہرے اور کٹھ پتلی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں