نشاط چونیاں پاور کمپنی کو غیر قانونی فائدہ دینے کے کیس پر گرفتار سابق ڈی جی نیپرا کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل کر دیا گیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:32

نشاط چونیاں پاور کمپنی کو غیر قانونی فائدہ دینے کے کیس پر گرفتار سابق ڈی جی نیپرا کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) احتساب عدالت نے نشاط چونیاں پاور کمپنی کو غیر قانونی فائدہ دینے کے کیس پر گرفتار سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم نے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کے لیے بجلی کے نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کئے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 8 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ملزم سے تفتیش باقی ہے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل پر جیل بھجوا دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں