پی آئی اے کی فرسٹ آفیسر کی تنزلی اور تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر سی ای او اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:32

پی آئی اے کی فرسٹ آفیسر کی تنزلی اور تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر سی ای او اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی فرسٹ آفیسر کی تنزلی اور تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے خلاف عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔پی آئی اے کی فرسٹ آفیسر زاہدہ عدنان نے ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی جس میں جی ایم اور فلائٹ آفیسر کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تنزلی اور تنخواہوںکی عدم ادائیگیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔فاضل عدالت نے زاہدہ عدنان کی تنخواہوںکی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے درخواست سی ای او پی آئی اے کو بھجوا ئی ۔عدالتی حکم کے باوجود تنخواہوںکی ادائیگی کی گئی اور نہ تنزلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ کیا گیا۔سی ای او پی آئی اور دیگر کی جانب سے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا توہین عدالت ہے ۔استدعا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں