ن لیگ اور پیپلزپارٹی احتساب سے بچنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں،پی ٹی آئی

اعجازاحمد چوہدری ، کرنل (ر) اعجاز منہاس ، شعیب صدیقی اور ندیم قادر بھنڈر کی پارٹی کے پنجاب سیکر ٹر یٹ کینال ویوآمد، کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:20

ن لیگ اور پیپلزپارٹی احتساب سے بچنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں،پی ٹی آئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری ،سینئر نائب صدر پنجاب کرنل (ر) اعجاز منہاس ، جنرل سیکر ٹری پنجا ب شعیب صدیقی اور ایڈ یشنل سیکر ٹری جنرل ندیم قادر بھنڈر کی پارٹی کے پنجاب سیکر ٹر یٹ کینال ویوآمد، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچاور کی ، مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، ایم این اے نوشین حامد معراج ، ایم پی اے ملک سرفراز کھوکھر ، امین چوہدری، نذ یر چوہان، پارٹی رہنما اعجاز ڈیال ، فیاض بھٹی ، رانا عبدالسمیع ، رانا ساجد ،افضل چیمہ ، مہر واجد عظیم ، آفتاب افگن ، علی رضانقوی،کنورعمران سعید، رانا وحید ،حسن انعام پراچہ ، چیئر مین پی ایچ اے یاسر گیلانی،وائس چیئرمین وزیراعلی شکائت سیل ناصر سلمان ، روبینہ شاہین ، بلا ل اسلم بھٹی ، حاجی امان اللہ ، ظہیر عباس کھو کھر ، عبدالکریم کلواڑ ، یوسف میو ، ملک وقار ، زبیر نیازی ، خالد گھرکی ، جاویداعوان ، جاوید نیاز منج، امجد لطیف بٹ ، عنصرآفتاب ورائچ ،ساجد جٹ ، محمود جوئیہ ، عرفان حسن ، ڈاکٹر عاطف الدین ، عقیل صدیقی ، شیخ عامر مجید ، نعیم اللہ تاج ، اشفاق بلو چ ، عمرا ن غزالی ،بابر صغیر، سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی ترجیح کارکن ہیںجو کہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ،پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے ، پارٹی کارکنوں کی شب وروزمحنت اور قربانیوں کی بدولت پی ٹی آئی آج اقتدار میں ہے اور عمران خان وزیراعظم پاکستان ہیں اس لیے کسی صورت کارکنوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، پارٹی کو یوسی ،تحصیل، ڈسٹر کٹ اور ڈویژن کی سطح پر جلد منظم کریں گے اور ضلع لاہور کی تنظیم سازی بھی جلد مکمل کی جائے گی۔

انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو آج بے تحاشہ قرض،غربت،جہالت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے چنگل میں پھنسا کر ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی خود ساختہ جمہوریت کی چھتری تلے اکٹھے ہو کراحتساب سے بچ نکلنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اپوزیشن کی شکل میںکر پٹ مافیا حکومت کے خلاف دن رات سازشیوں میں مصروف عمل ہیں مگر کسی کامیابی ان کے مقدر میں نہیں ، سابقہ حکومتوں نے ملک وقوم کے اثاثوں کو بے دریغ لوٹ کراپنے ذاتی مفادات کی ایسی منڈیاں چمکائیں کہ جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے زر داری خاندان سے مک مکا کی سیا ست کی ملک کے عوام با شعور ہو گئے الیکشن سے پہلے پیپلز پار ٹی اور ن لیگ نے ایک دو سرے کی کر پشن کو بے نقاب کیا اب عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوچکے ہیں تا کہ حکومت پر پریشر ڈال کر این آر او لیا جا سکے مگر عمران خان کسی کو این آر او نہیں دے گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں