شیخ رشید” آگے دوڑ پیچھے چوڑ “کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں

بوسیدہ ٹریک اور کم عملے کے باوجود وزیر ریلوے کا 36نئی ٹرینیں چلانے کاا علان

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 21 جولائی 2019 04:48

شیخ رشید” آگے دوڑ پیچھے چوڑ “کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2019ء)   آگے دوڑ اور پیچھے چوڑ جیسا جملہ وزیر ریلوے شیخ رشیدپر فٹ بیٹھتا ہے۔ان پر بس ایک ہی خبط سوارہے کہ زیادہ سے زیادہ نئی ٹرینیں چلائی جائیں۔چونکہ الیکشن سٹنٹ کے طور پر وہ ملک میں 100 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر بیٹھے تھے اب وہ ہر صورت اتنی ٹرینیں چلانا چاہ رہے ہیں۔مگر یہ نہیں سوچ رہے کہ نئی ٹرینیں تومیں خریدنہیں رہا پہلے سے موجود لمبی ٹرینوں کوچھوٹا کر کے اور خراب بوگیوں اور انجنوں کی مرمت کر کے ناقص ٹریک پر ٹرینیں بھگانے کا مطلب کیاہو گا۔

اس کا مطلب حادثے ہونا ہی ہے جوکہ آئے روز سنائی دیتے رہتے ہیں۔پچھلے دنوں سوز ناک واقعہ ہوا اور گزشتہ روز ایک اور ٹرین کی بوگیاں بھی انجن سے جدا ہو گئیں۔فیصل آباد میں ڈنگا پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں جوائنٹ کھلنے کے باعث ٹرین سے بوگیاں الگ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایکسپریس روالپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق بوگیاں الگ ہونے پر مسافر ٹریک پر مدد کے منتظر رہے۔اس موقع پر ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ پریشر ٹربل ہونے کے باعث بریک جام ہوگئی۔ پاکستان ایکسپریس کے ساتھ الگ ہونے والی بوگیاں منسلک کر دی گئیں اور دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد پاکستان ایکسپریس کوروانہ کر دیا گیاتھا۔پاکستان ایکسپریس روانہ ہوتے ہی ٹریک کو بحال کر دیا گیا تھا۔

ایک طرف یہ واقعہ ہوا تو دوسری طرف شیخ رشید نے ملک بھر میں مزید نئی ٹرینیں چلانے کاعندیہ دے دیاہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے 36 نئی ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے پر زور دیا ہے۔ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ وزیر ریلوے کی جانب سے موجودہ ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ پاکستان ریلوے نے محکمے سے ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور تیار کرنے میں 8 سے 10 سال لگتے ہیں جس بناءپر ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ڈرائیوروں کی بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی جتنی خدمت ہوسکی کروں گا۔مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زیادہ آمدن حاصل ہوئی، بڑے ادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 5 ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے اور ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں