بڑی عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

عید قرباں پر ہونے والی چھٹیاں لوگوں کی توجہ کامرکز

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 21 جولائی 2019 05:24

بڑی عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2019ء)   وطن عزیز میںکسی کو کام کرنے کا شوق ہو یانہ ہو مگر چھٹیاں کرنے کا شوق بہت ہوتا ہے۔ابھی چھٹی کا کوئی ایونٹ آیا نہیں ہوتا اور سبھی لوگ اس کے حساب کتاب میں پہلے پڑ جاتے ہیں۔عیدین کے موقعہ پر تو لوگوں کی خوشی اور بھی دیدنی ہوتی ہے اور وہ اپنی باقی چھٹیاں بھی انہی موقعوں پر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی مہینے کی روٹین کی چھٹیاںبھی ایسے ہی موقعوں پر کرنے کے لیے سنبھال کر رکھتے ہیں اور عیدین کے موقعہ پر ہفتوں کی چھٹیاں لے جاتے ہیں۔چونکہ ایک ساتھ چھٹیاں کرنے کا ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ رشتہ داروں اوردوست احباب سے ملنا اور اس کے علاوہ خودکو وقت دینا بھی ہوتا ہے مگر کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسے بڑے تہواروں پر حکومت کی طرف سے ہی زیادہ چھٹیاں دی جائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ عید الفطر پر بھی لوگوں نے پورے ایک ہفتے کی چھٹیاں منائی تھیں۔ اب عید قرباں پر بھی لوگ کچھ ایسی ہی امید کر رہے تھے مگر اس بار کچھ ایسا ہونے کو نہیں۔کیونکہ اس عید پرپورا ہفتہ تو نہیں مگر پانچ دن ضرور چھٹی کے مل جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

بارہ اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی کیوں کہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹیاں ہوتی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اگر حکومت بڑی عید پر صرف دو چھٹیوں کا اعلان بھی کرتی ہے تو پھر بھی ماجرا مختلف نہیں ہوگا۔ تب بھی چھٹیاں پانچ ہی ہوں گی کیوں کہ بڑی عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگااور وہ بھی چھٹی کا ی دن ہے۔یوں سرکاری ملازمین کو ہفتے میں پانچ دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں