پہلے پاکستانی وزیراعظم ارکان کانگریس،سینیٹ سے خطاب کرینگے، طاہرجاوید

وزیراعظم عمران خان 23 جولائی کو خطاب کریں گے، اجلاس میں50 سے زائد کانگریس اراکین اور7 سے زائد سینیٹرزکی شرکت متوقع ہے۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہرجاوید کی ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 19:31

پہلے پاکستانی وزیراعظم ارکان کانگریس،سینیٹ سے خطاب کرینگے، طاہرجاوید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2019ء) پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پہلا پاکستانی وزیراعظم ارکان کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کرینگے، وزیراعظم عمران خان 23 جولائی کو خطاب کریں گے، اجلاس میں 50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرزکی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں 23 جولائی کو عمران خان کے کانگریس اور سینیٹ اراکین سے خطاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے کہا کہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی وزیراعظم اراکین کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن خطاب سے متعلق امور میں کردارادا کر رہی ہی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے ۔ آج اتوار کو یہاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت جاوید انور نے تاجروں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف اورسیاحت و توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔وزیر اعظم سے پاکستانی سفارتحانے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر رکن طاہر جاوید کی بھی ملاقات ہوئی۔

طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فائونڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں