جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے‘ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں کی تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے قرآن و سنت کا نظام اور مخلص قیادت ہی مسائل کا حل ہے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 21 جولائی 2019 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ حکمرانوں کی تبدیلی کا نعرہ دھوکہ ہے قرآن و سنت کا نظام اور مخلص قیادت کو آگے لانے سے ہی ملک و قوم کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے منصورہ میں بلدیاتی کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجنیئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری،افتخار احمد چوہدری، ظہر بلال،انجینئر خالد عثمان،الخدمت فاویڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ انجینئر اقبال رندھاوا ،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، جے آئی یوتھ وسطی پبجاب کے صدر شاہد نوید ملک، چوہدری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود، حاجی ریاض الحسن ، چوہدری منظور حسین گجر ، ملک محمد شفیق اور مولانا عطااللہ سمیت جماعت اسلامی لاہورقائدین اور بڑی تعداد میں تنظیمی اور سیاسی عہدیداران جماعت اسلامی لاہور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ پاکستان کو بدترین معاشی اور معاشرتی حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے۔ملک کے نظریے اور جغرافیہ کی حفاظت کیلئے جماعت اسلامی کی خدمات اور قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے کارکنان جماعت اور ورکرز رابطہ عوام مہم کو مزید فعال بناتے ہوئے ہر سطح پر دعوتی وفود اور اجتماع کا انعقاد کریں اور الیکشن کی تیاری کیلئے ابھی سے کمر بستہ ہوجائیں۔

گلی محلے کی سطح پر بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے محب وطن اور با کردار افراد کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ جماعت اسلامی لاہور آنے والی بلدیاتی انتخابات میں اہل لاہور کو دیانتدار اور باصلاحیت نمائندے دے گی۔ اہل لاہور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کو ایک مسائل سے پاک شاندار لاہور بنا کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں