ھ*لاہور ، وزیر اعظم عمران خان امریکہ میں قادیانیوںسے ہوشیار رہیں،متحدہ تحریک ختم نبوت

اتوار 21 جولائی 2019 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کا وفد امریکہ میں قادیانیوںسے ہوشیار رہیں اور امریکی دبائومیں عقیدہ ٴناموس رسالت ﷺ اور عقیدہٴ ختم نبوت پر کسی قسم کا وار نہ چلنے دے ۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، مولانا زاہد الراشدی ، مولانا عبدالرئوف فاروقی، حافظ عاکف سعید ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا محمد امجد خان ، مولانا محمدالیاس چنیوٹی ، سید محمد کفیل بخاری ، قاری شبیر احمد عثمانی اور دیگر رہنمائوںنے انتباہ کیاہے کہ وطن عزیز کی سیاسی قیادت کان کھول کر سن لے کہ یہ قوم ہرچیز برداشت کرسکتی ہے لیکن توہین رسالت اور قادیانیت نوازی کو کسی صور ت برداشت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ دورہ امریکہ کے دوران سیاسی قیادت اہل اسلام کے بنیادی عقائد اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے اورنہ ہی کوئی نرمی اختیار کرے ورنہ قوم اسے ہرگز قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ قادیانی لابی اسلام اور وطن عزیز کیخلاف امریکی دبائو بڑھانا چاہتی ہے اور اس کام کے لیے بین الاقوامی سطح پر لابنگ بھی کی گئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کسی دبائوکے نتیجے میں یہ قوم امت کے چودہ سو سالہ موروثی عقائد کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوسکتی۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ یہودی لابی نے قادیانیوںکو آئین پاکستان کیخلاف لابنگ کے لیے خطیر رقم دی ہے اور اسلام اور وطن دشمنی گروہ ہراینٹی پاکستان فتنے کو سپورٹ کررہی ہے علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویرالحسن احرارنے گزشتہ روز اسلام آباد ،روالپنڈی میں علماء کرام اوردینی رہنمائوںسے ملاقاتیں اور تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال پر صلاح مشورے کیے باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دینی جماعتیں خصوصاًتحریک ختم نبوت کی جماعتیں متوقع احتجاج کے لیے آپس میں صلاح مشورے کررہی ہیں مولانا تنویرالحسن احرار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قادیانی سرغنہ مرزامسروراحمد کسی گہری سازش کے نتیجے میں آئین پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہاہے اگر قانون کے مطابق اس صورتحال کا تدارک نہ کیاگیا توہولناک کشیدگی جنم لے گی اور اس کی ذمہ داری قادیانیوںاور حکمرانوں پر عائد ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں