پی آئی اے کاپرانا اکائونٹنگ سسٹم ضائع ،ڈیفالٹرز ٹریول ایجنٹس کیخلاف ثبوت ختم ہوگئے

پیر 22 جولائی 2019 14:17

پی آئی اے کاپرانا اکائونٹنگ سسٹم ضائع ،ڈیفالٹرز ٹریول ایجنٹس کیخلاف ثبوت ختم ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کاپرانا اکائونٹنگ سسٹم ضائع کردیا گیاجس سے ڈیفالٹرز ٹریول ایجنٹس کے خلاف ثبوت ختم ہوگئے، غفلت پر متعلقہ افسر کی تنزلی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا پی آئی اے کا نیا فنانشل رپورٹنگ سسٹم (ای آر پی)فعال ہونے سے پہلے ہی پرانا اکائونٹنگ سسٹم ضائع کردیا گیا۔جس کی وجہ سے پی آئی اے کو ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ غفلت پر پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معلقہ افسر کو چیف پی جی سپیشل سے جنرل مینیجر پی جی 10 میں تنزلی کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں