اے این ایف نے ائیر پورٹ پر بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

پیر 22 جولائی 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرکامیاب کارروائی کر کے بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ غلام فرید نامی مسافر لاہور سے دوحہ جارہا تھاکہ ملزم کے پیٹ میں منشیات کی موجودگی کی بنا ء پر اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے منشیات سمگلنگ کا اعتراف کر لیا ۔اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں