وزیراعلی کی پاکستانی تن ساز عثمان عمر کو 12ویں سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

پیر 22 جولائی 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستانی تن ساز عثمان عمر کو 12ویں سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عثمان عمر نے چمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ۔عثمان عمر نے محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔ چمپئن شپ جیتنے پر قوم کو عثمان عمر پر فخر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں