سپیشل اکنامکس زونز، انڈسٹریل اسٹیٹس سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘میاں خرم الیاس

چار اضلاع میں سپیشل اکنامک زون کے قیام سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 22 جولائی 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے پنجاب میں صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے جامع پلان کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے تحت صوبے میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ اور سپیشل اکنامک زونزبنائے جائیں گے انہوںنے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز ، انڈسٹریل اسٹیس سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور پنجاب بھر میں صنعتی مراکز کے قیام سے صوبہ میں روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونے سے صوبہ میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔

قائداعظم ایپرل پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا لاہور سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر1500ایکڑسے زائد رقبے پر قائداعظم ایپریل پارک میں غیر ملکی سرمایہ کاربھی دلچسپی لے رہے ہیں ایپریل پارک کے منصوبے پر عملددرآمد سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ ملے گا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس شعبہ کی ترقی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سے سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی یونٹ لگائیں گے جس سے ملک بھر میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے بھی نجات ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں