رانا ثنا کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت کی درخواست مسترد

،متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 22 جولائی 2019 22:12

رانا ثنا کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت کی درخواست مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) سیشن عدالت نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت کیلئے درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر تے کر کے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنااللہ کی جانب سے درخواست پرفیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں انہیں گھر سے پرہیز ی کھانا دینے کی اجازت دی جائے ۔ سیشن جج نے درخواست گزار کوپہلے متعلقہ فورم سپرنٹنڈنٹ جیل سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا کردی۔جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنااللہ کو ان کی طبیعت کے مطابق معیاری کھانا دیا جارہا ہے جبکہ ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے اور ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں