ون کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

ہیلمٹ مہم کے بعد ون وے خلاف ورزی مہم کاآغازہونے لگا

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 24 جولائی 2019 07:04

ون کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2019ء)   جلد بازی تو جیسے ہماری گھٹی میں شامل ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانی کرنا بھی ہمارے شوق میں شامل ہے۔اسی لیے سڑکوں پر چلنے والوںنے نا کبھی ہیلمٹ استعمال کیا تھا اور نہ ہی کبھی کسی نے اشارے پر رکنے اور رانگ وے جانے کو غلط سمجھا۔اس حوالے سے قانون نافذکرنے والے ادارے نے سب سے پہلے ہیلمٹ مہم پر کام کیا اور اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت لانے کاپروگرام بنا لیاہے۔

شہر قائد میں ہیلمٹ کی پابندی کی مہم کی کامیابی کے بعد اب ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہیلمٹ پابندی کی مہم کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک جولائی سے لے کر بیس چلائی تک 300154 چالان کئے گئے جبکہ شہریوں کو اس موقع پر ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ مہم کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر چار کروڑ پانچ لاکھ تیس ہزار ایک سو روپے کا شہریوں کو جرمانہ کیا گیا، جبکہ مہم کے دوران دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر 194761 موٹر سائیکل ضبط کی گئیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اب کراچی کی ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں محسوس ہوا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر شہری بہت پریشان ہیں۔

شہر کی اہم شاہراہوں پر لوگ ون وے کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز بھی اسی طرح کیا جائے گا جس طرح ہیلمٹ مہم کا کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ مہم اور اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا مقصد قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں