نہ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کرے گا نہ پاکستان شکیل آفریدی کو

معروف صحافی نجم سیٹھی نے امریکا سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی واحد صورت بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 13:25

نہ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کرے گا نہ پاکستان شکیل آفریدی کو
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2019ء) معروف صحافی نجم سیٹھی کا امریکہ پاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان یہ بات ضرور کریں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ ان کی بات ضرور سنیں گے لیکن سن کر گول کر دیں گے۔وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کو نظرانداز کیا۔

پاکستان میں عوام کا ایک حصہ ہے جو کہتا ہے کہ عافیہ کو ہر صورت میں پاکستان واپس لائیں۔یہ بھی کہا گیا کہ عافیہ صدیقی کو شکیل آفریدی کے بدلے رہا کر دیا جائے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس اسٹیج پر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئیے۔نہ یہ توقع رکھیں کہ پاکستان شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرے گا اور نہ یہ امید رکھیں کہ عافیہ جلد رہا ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ صرف اس صورت میں ممکن ہو سکتا ہے کہ اگر پاکستان اور امریکا کے درمیا تعلقات ویسے ہو جائیں جیسے تعلق کی بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کر رہے ہیں کہ ہم مستقبل میں ایسے تعلقات بنائیں گے۔اگر ایک دوسرے سے کیے وعدے پورے ہو جائیں تو پھر تعلقات ٹھیک ہو جائیں گے۔اور اسی دوران ہی قیدیوں کے تبادلہ ممکن ہو سکتا ہے۔

لیکن ابھی بہت سارے وعدے ہیں جو وعدہ کیا ہے وہ نبھانا پڑے گا۔اگر ایسا نہ کیا تو پھر امریکا بادشادہ کے بعد بڑے آلات ہیں پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپسے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکا کیساتھ بات کرنے کوتیارہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کورہاکیاجاسکتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں