ثناء نے اپنے بچوں کے ہمراہ یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا

بدھ 14 اگست 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) لالی ووڈسٹار ثناء نے اپنے بچوں کے ہمراہ یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیٹوں اور اپنے لئے یوم آزادی کی مناسبت سے پیشگی خریداری کر لی تھی جس میں قوم پرچم کی طرز پر ملبوسات اوردیگر اشیاء شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے بچوں کے ہمراہ یوم آزادی پرپاکستان کا پرچم بھی لہرایا ۔ ثناء نے کہا کہ کشمیر یوںسے اظہار یکجہتی کیلئے امسال یوم آزادی پہلے سے زیادہ جوش وجذبے سے منایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں