بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر پرسوں گلگت بلتستان روانہ ہونگے

ہفتہ 17 اگست 2019 17:03

بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر پرسوں گلگت بلتستان روانہ ہونگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرسوں (سوموار) سے سات روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو 20 اگست کو ضلع استور ،21 اگست کو ضلع اسکردو ، 22 اگست کو ضلع گنگھچھے، 23 اگست کو اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب ،24 اگست کو ضلع روندھو کا دورہ کرینگے اپنے دورے کے دوران بلاول بھٹو پارٹی رہنمائوں کے علاوہ عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔ بلاول بھٹو کی دورے کے دوران گلگت بلتستان کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بھی مقامی افراد اور کارکنان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔سات روز ہ دورے کے بعد بلاول بھٹو25 اگست کو واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں