وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید کی ملاقات

ہفتہ 17 اگست 2019 18:18

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید کی ملاقات
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی، جس میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات، شجرکاری مہم اور گرین اینڈ کلین پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طورپر سامنے آئی ہیں ۔

ماضی میں درختوں کو بے دریغ کاٹ کر نئی نسلوں سے زیادتی کی گئی۔عمارتیں،پل اورسڑکیں بنانے کیلئے ہزاروں قیمتی درختوں کو کاٹا گیا، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، بقاء کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے اورجنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنا کر دم لیںگے ۔

اس مقصد کیلئے شجرکاری کو قومی تحریک کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں اورپودے لگا کرماحولیاتی آلودگی پر قابو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں5 سال کے دوران 50کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے اورپنجاب میں 2025ء تک 28درخت فی ایکڑ لگائے جائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں