وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر ان کے چچا کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 17 اگست 2019 18:18

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر ان کے چچا کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیفنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پرگئے۔وزیراعلیٰ نے چچا کے انتقا ل پر عبدالعلیم خان اورسوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے عبدالعلیم خان اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے چچا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں