بھارتی حکمران سن لیں اگر اب جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی‘چوہدری محمد سرور

بھارت افغانستان میں امن اور کر تارپورراہداری منصوبے کا پہلے دن سے مخالف ہے مگر ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ‘گورنرپنجاب

ہفتہ 17 اگست 2019 18:41

بھارتی حکمران سن لیں اگر اب جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی‘چوہدری محمد سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نر یندر مودی کو ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران سن لیں اگر اب جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی ۔بھارت جنگ کیلئے تیار ہے تو ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔ سلامتی کونسل میں کشمیر کی صورتحال پر تشویش پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔

بھارت افغانستان میں امن اور کر تارپورراہداری منصوبے کا پہلے دن سے مخالف ہے مگر ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حالات کچھ بھی ہوجائے پاکستان کر تارپورراہداری منصوبے کو ہر صورت بر وقت مکمل کر ے گا۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے و ہ پاکستان میں کبھی سوچا بھی نہیں جاسکتا ہم اقلیتوں کاتحفظ اپنی جان سے بڑھ کرکریں گے۔

(جاری ہے)

مظلوم کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے مگر میں سوال کر تاہوں کہ دنیا کے حکمرانوں کا ضمیر کہاں سوچکا ہی مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پرظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں صورتحال نہایت ابترہے،کشمیریوں کوکرفیواورپابندیوں کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے مقبوضہ وادی میں خوراک،ادویات اوردیگراشیاکی قلت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائر نگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک تیمو ر اسلم شہید کی فیملی سے ہفتے کے روز لاہور میں اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے کبھی تسلیم نہیں کیااور وہ مسئلہ کشمیر کوحل کر نے اور بات چیت کر نے میں کبھی سنجیدہ نہیں رہا ہے اگر وہ نیوکلیئر پالیسی میں تبدیلی کی بات کر رہا ہے تو ہم بھی بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ جنگ کیلئے تیار ہے تو ہم بھی جنگ کیلئے تیار ہیں اور اب اگر جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہے اور پاکستان کی22کروڑ عوام ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے مگر میں سوال کر تاہوں کہ دنیا کے حکمرانوں کا ضمیر کہاں سوچکا ہی کہا ں ہے مسلمان ممالک کے حکمران ایک ارب سے زائد مسلمان 60اسلامی ممالک ہیں مگر کشمیر یوں کی نسل کشی ہو رہی ہے میں مسلمان اور دنیا کے حکمرانوں سے کہتاہوں کشمیر میں انسانیت اور انسانی حقوق کے قتل کا نوٹس لے اور نر یندر مودی سے کشمیریوں پر مظالم کا جواب لیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں پر جتنے بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں اتنا ہی کشمیر یوں کا جذبہ بھی بڑھ رہا ہے اور اس وقت ہر پاکستانی بھی جذبہ شہاد ت سے سر شار ہے اور انشاء اللہ کشمیریوں کی تحر یک آزادی کامیاب ہوگی۔ کر تار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے سوال کے جواب میںگورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ بھارت کر تاپور راہداری منصوبے میں سنجیدہ نہیں اور جب سے یہ منصوبہ شروع ہوا ہے بھارت اس کو سبوتاژ کر نے کی سازشیں کر رہا ہے مگر ہم بھارت کی اس سازش اور خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

آج پوری دنیا اور سکھ برادری اس منصوبے کیساتھ ہے اور ہم سکھ برادری کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ حالات کتنے بھی خراب ہی کیوں نہ ہوں کر تارپور راہداری منصوبے کو بر وقت مکمل کیا جائے گا اورباباگر ونانک کی550جنم دن کے موقع پر بھی سکھ یاتریوں کوویزوں سمیت تمام سہولتیں اور فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے وہ پوری دنیا جانتی ہے بھارت صرف کر تار پور راہداری منصوبے پر ہی نہیں افغانستان میں امن کا بھی مخالف ہے کیونکہ جب وہاں پرامن قائم ہو جائے گا تو پاکستان کا ایک بارڈر محفوظ ہو جائے گا اور وہاں تعینات افواج پاکستان کو پھر ہم جہاں ضروری ہوگاوہاں کسی سر حد پر تعینات کر سکیں گے جو بھارت کو ہضم نہیں ہوگا۔

آج بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تیموراسلم شہید نے لاہور ،پنجاب اور پاکستان کیلئے اپنی جان کی قر بانی دی ہے ان کی قر بانی کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گی۔ تیمور شہید کی فیملی بھی اپنے بیٹے پر فخر کر رہی ہے۔ میں نے وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے شہید کی فیملی کو مالی امداد سمیت ہر قسم کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے اور پوری قوم شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے ان کوکسی سطح پر تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں