آٹھ پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

اتوار 18 اگست 2019 20:50

ْ لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خا ن نے آٹھ پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر عمر سعید ملک کو ڈی پی او خانیوال ،ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان کو ڈی پی او ڈی جی خان ،ڈی پی او ڈی جی خان عاطف نذیر کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او ،پنجاب لاہور، اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب زاہد نواز کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ایس پی یوپنجاب لاہور ،ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال جاوید احمد خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے ، ایس ڈی پی او حضرو اٹک غلام اصغر کوایس ڈی پی او جنڈ اٹک،ایس ڈی پی او جنڈ اٹک محمد اسلم کو ایس ڈی پی او حضرو اٹک جبکہ ایس ڈی پی او اقبال ٹائون،لاہور عبدالغفور کوسنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں